Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ پہلے محمد حفیظ، پھر شاداب خان اور اب محمد عامر تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ محمد عامر چکن پاکس کا شکار ہوئے اور انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے محمد عامر کو ریلیز کر دیا ہے اور اب وہ لندن میں فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
فاسٹ بولر انفکیشن کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو ان رپورٹس کا انتظار ہے۔ محمد عامر کی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط ہے لیکن چوتھے اور پانچویں ون ڈے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔