پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیائے کرکٹ میں کافی خطرناک ٹیم سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھی اس لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ ایک غیرمتوقع ٹیم ہے مگر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو اس لفظ سے سخت نفرت ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کو ایک غیرمتوقع ٹیم سمجھ کر فیورٹ قرار دینا درست نہیں، ہم میگا ایونٹ میں فیورٹ ٹیم بن کر اس لیے جا رہے کیونکہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور اس ٹیم کے کھلاڑیوں میں ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان نے محنت کر کے کامیابی حاصل کی تھی اور ورلڈکپ میں بھی ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کریں گے۔