جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو اضافی کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اگر آصف علی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں خود کو منوانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو انھیں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ آصف علی اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد اب تک خود کو ایک بہتر بیٹسمین ثابت کرنے میں ناکام ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود رمیز راجہ، وقار یونس اور کئی سابق کرکٹرز نے سلیکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ آصف علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔ پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے بھی پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا ہے کہ آصف علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا جائے اور میں دو ماہ پہلے سے یہ بات کر رہا ہوں۔ واضح رہے آصف علی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔