Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش نے آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سیریز کا پانچواں میچ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر شائے ہوپ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 87 رنز اسکور کیے۔ مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان جیسن ہولڈر کریز پر آئے اور ذمہ دارانہ 62 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 246 رنز تک پہنچایا۔
بنگلہ دیشی باؤلرز مستفیض الرحمان اور مشرفی مرتضیٰ نے بالترتیب چار اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کے بلے باز سومیا سرکار نے 54، مشفیق الرحیم نے 63 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ویسٹ انڈیز کے باؤلر ایشلے نرس نے تین وکٹیں لیں مگر وہ بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکے۔ واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل 17 مئی کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔
#Tri-Series in Ireland 2019#Bangladesh#West Indies