Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش انڈر-16 ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر-16 ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ کھلنا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا ڈالے۔ اوپنر مضیف السلام 69 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
جواب میں پاکستان انڈر-16 ٹیم نے مقابلہ تو خوب کیا مگر 242 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ثمیر ثاقب نے 55 اور محمد وقاص نے 38 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کے رحمان ربی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش کو تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل قومی انڈر-16 ٹیم کو تین روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔
#Pakistan#Bangladesh