Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں تین مرتبہ "اورنج کیپ" حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے 2015، 2017 اور 2019 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

2015 میں انھوں نے سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے 14 میچز کھیلتے ہوئے سات نصف سنچریوں کی مدد سے 562 رنز اسکور کیے تھے۔ 2017 میں بھی وہ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم حصہ تھے اور انھوں نے 14 میچوں میں 641 رنز اسکور کیے تھے جس میں ایک سنچری اور چار سنچریاں شامل تھیں۔
حال ہی میں ختم ہونے والے آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے ایکشن میں نظر آئے اور 12 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 692 رنز اسکور کیے۔ وہ آئی پی ایل کے مسلسل پانچ ایڈیشنز میں 500 سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی ہیں۔
#Indian T20 League 2019#Sunrisers Hyderabad