انڈین پریمیر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن کے 80 رنز کے باوجود چنائی سپر کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز کے ہاتھوں ایک رن سے شکست ہوئی۔ شین واٹسن نے فائنل مقابلے میں زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی۔ تیسرے اوور میں شین واٹسن نے خود کو رن آؤٹ ہونے سے بچانے کے لیے ڈائیو لگی جس وجہ سے ان کی بائیں ٹانگ زخمی ہوئی۔
شین واٹسن کی ٹانگ زخمی ہونے والی کی وجہ سے ان کا خون نکلنا شروع ہوا جس کے باعث کے ٹراؤزر کے اس حصے پر خون کا بڑا دھبہ نمایاں ہو گیا تھا۔ ہربھجن سنگھ نے شین واٹسن کو داد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی اور کسی کو نہیں بتایا کہ وہ زخمی ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ واٹسن کو زخمی حصے پر چھ ٹانکے لگے ہیں۔