Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فہیم اشرف تقریباََ دو سال سے پاکستان ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں تاہم ابھی تک وہ خود کو آل راؤنڈر ثابت نہیں کر سکے۔ فہیم اشرف نے 22 ون ڈے میچز میں 149 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ بولنگ میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انھوں نے صرف 11 کی اوسط سے 125 رنز اسکور کیے۔ انھوں نے مختصرترین فارمیٹ 24 وکٹیں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔
انور علی، بلاول بھٹی اور عامر یامین جیسے آل راؤنڈرز کو اوسط درجے کا ریکارڈ رکھنے والے فہیم اشرف سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔ انور علی نے پاکستان کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار فتوحات سے ہمکنار کرایا تاہم فہیم اشرف کی ابھی تک کوئی میچ وننگ پرفارمنس بھی سامنے نہیں آئی۔ انور علی نے 22 ون ڈے میچز میں 29.18 کی اوسط سے 321 رنز بنائے اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔
#Pakistan