انڈین پریمیر لیگ کے فائنل معرکے میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے چنائی سپر کنگز کے خلاف چار اوورز میں صرف 14 رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس شاندار باؤلنگ پرفارمنس پر وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
ممبئی انڈینز کے ساتھ آئیکون کے طور پر کام کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسپریت بمراہ اس وقت دنیا کے بہترین باؤلر ہیں اور امید کرتا ہوں کہ ان کی شاندار باؤلنگ ابھی سامنا آنا باقی ہے۔
یووراج سنگھ نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جسپریت بمراہ کو کیریئر میں کبھی اتنی اچھی باؤلنگ کرتے نہیں دیکھا۔ جسپریت بمراہ باؤلرز کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔