Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کی چیمپئن ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے سے ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ کئی لوگوں نے ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھائے مگر میں سمجھتا ہوں کہ کسی کھلاڑی کو کوئی انجری نہیں، ہم نے ٹورنامنٹ کے دوران جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا پر کڑی نظر رکھی اور ہمارے فیزیو نے بہت کام کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے دونوں کھلاڑیوں سے کہہ دیا تھا اگر انجری کا خطرہ نظر آئے تو فوراََ بتائیں تاکہ انھیں آرام کروا دیا جائے لیکن دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی نے بھی انجری کی شکایت نہیں کی۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ آئی پی ایل سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا، ہاردک پانڈیا کی مثال ہمارے سامنے ہے جو ایونٹ سے پہلے خراب فارم کا شکار تھے مگر آئی پی ایل میں ان کی فارم لوٹ آئی۔