انڈین پریمیر لیگ کے فائنل مقابلے میں کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فائنل میں اپنی ٹیم کو 149 رنز تک پہنچنے میں مدد دی تھی۔ بیٹنگ کے دوران کیرون پولارڈ کا امپائر نیتن مینن سے ٹکراؤ ہوا جب انھوں نے دو ممکنہ وائڈ بالز کا فیصلہ چنائی سپر کنگز کے حق میں دیا۔
اگلے اوور میں کیرون پولارڈ احتجاجاً عجیب و غریب اسٹائل میں بیٹنگ کے لیے کھڑے ہوئے مگر جب باؤلر گیند کروانے آیا تو واپس ہٹ گئے۔ امپائر نے کیرون پولارڈ کو وارننگ دی اور میچ کے بعد ان پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
کیرون پولارڈ پر لیول ون کا چارج لگایا گیا اور پولارڈ نے چارج قبول کر لیا جس کے بعد اب مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔