Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے پاس ہے جنہوں نے 2015 کے عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 237 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ 2015 کے میگا ایونٹ میں ہی ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف 215 رنز اسکور کیے تھے جو ورلڈکپ کی تاریخ کی دوسری بڑی انفرادی اننگز ہے۔
عالمی کپ کا میلہ شروع ہونے میں پندرہ دن باقی رہ گئے ہیں۔ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے والے ورلڈکپ میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ ماہرین پیشگوئی کر رہے ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کا موسم گرم ہونے کی وجہ سے پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوں گی اس لیے بولرز کے لیے یہ ورلڈکپ بہت مشکل امتحان ہو گا۔