Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن دلچسپ فائنل مقابلے کے بعد اختتام کو پہنچ گیا اور ممبئی انڈینز نے چوتھی مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا۔ آندرے رسل نے آئی پی ایل میں دوسری مرتبہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل وہ 2015 میں بھی آئی پی ایل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ ان دونوں ایڈیشنز میں وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ تھے۔

شین واٹسن نے آئی پی ایل 2013 اور 2018 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن نے 2012 اور 2018 میں کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔
شین واٹسن، سنیل نارائن اور آندرے رسل آئی پی ایل کی تاریخ میں دو، دو مرتبہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بنے۔ ان تینوں کے علاوہ کسی کھلاڑی کے پاس دو مرتبہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بننے کا اعزاز نہیں ہے۔