انڈین پریمیر لیگ کے بارہویں سیزن کے فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کا رن آؤٹ متنازع ہو گیا تھا مگر امپائر کے اشارے کے بعد دھونی فوراً پویلین لوٹ گئے۔ دھونی کے مداحوں نے ان کے اس آؤٹ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔
نیوزی لینڈ کے جیمز نیشام نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شائقین کا کرکٹ کیلئے اس قسم کا جوش وخروش بہت اچھی بات ہے اور بلاشبہ میں دھونی کی بہت عزت کرتا ہوں۔
انھوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ کوئی مجھے ثابت کر دے کہ اس تصویر میں کہاں لگ رہا کہ دھونی کو غلط آؤٹ دیا گیا۔ بس جیمیز نیشام کا یہ کہنا تھا اور دھونی کے مداح ان پر برس پڑے۔
ایک ٹویٹر صارف نے دوسرے اینگل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر سکے کے دو رخ ہوتے ہیں، تنقید کرنے سے پہلے گوگل کا استعمال کر لیتے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ نیشام بھارت میں ابھی صبح ہوئی ہے جواب کا انتظار کرو جبکہ ایک فین کا کہنا تھا کرکٹر ہونے کے باوجود شاید آپ کو کرکٹ کے قانون نہیں پتا۔