Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ ویمن اور پاکستان ویمن ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھی باؤلنگ کرنے والی ناشرا سندھو نے باؤلنگ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کی اور 21ویں نمبر پر آ گئیں۔ ندا ڈار نے چار درجے ترقی کے بعد 35ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی جویریہ خان دو درجے ترقی کے بعد 22ویں اور عالیہ ریاض 25 درجے ترقی کے بعد 80ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جنوبی افریقی اوپنر لورا وولوارٹ تین درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بیٹرز میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں ہے۔ باؤلنگ رینکنگ میں ثناء میر کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
#Pakistan Women in South Africa 2019#Pakistan Women#South Africa Women