Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو آؤٹ ڈور گیمز کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن وہ ان ڈور گیمز کھیل سکتی ہیں اور میرے اس فیصلے پر مجھے میری بیوی کی حمایت حاصل ہے۔ اس معاملے پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شاہد آفریدی نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹیاں بہت قیمتی ہیں، ایک ذمہ دار والد کی طرح ان کی رہنمائی کروں گا۔
انھوں نے لکھا کہ کوئی کیا کر رہا ہے میں اس بنیاد پر کسی کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتا اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت کرتا ہوں، میں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں، اللہ تعالی میری بیٹیوں اور دنیا کی تمام بیٹیوں/خواتین پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آفریدی کو جواب دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ مریم نواز نے لکھا کہ آپ کی بیٹیاں ایک دن آپ کی سب سے بڑی طاقت بنیں گی، یہ ایسی سرمایہ کاری ہے جو دونوں جہانوں میں آپ کو منافع دے گی، آپ دوسروں کے لیے مثال قائم کر رہے ہیں۔
#Pakistan