Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ممبئی انڈینز نے روہت شرما کی قیادت میں چوتھی مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تو بھارتی ٹویٹر صارفین نے مطالبہ کرنا شروع کر دیا کہ ویرات کوہلی کو ہٹا کر روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے۔ ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے پہلے پانچ ایڈیشنز میں ایک مرتبہ بھی ٹائٹل نہیں جیتا تھا۔

روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے اگلے سات ایڈیشنز میں چار مرتبہ آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام کی۔ 32 سالہ روہت شرما کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوتے بھارتی شائقین کرکٹ ان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایک ٹویٹر صارف نے روہت شرما کو "سپر کپتان" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انھیں ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے، وہ ایک خوش قسمت کپتان ہونے کے ساتھ بہت باصلاحیت کھلاڑی بھی ہے۔ ایک شخص نے تو انھیں ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین اور مہندر سنگھ دھونی سے بہتر کپتان بھی قرار دے دیا۔