Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم ہمیشہ اپنی مضبوط باولنگ کی وجہ سے ہمیشہ دنیائے کرکٹ میں مشہور رہی ہے مگر ورلڈکپ شروع ہونے سے چند روز پہلے پاکستانی باولنگ مشکلات سے دوچار ہوگئی اور مسلسل دو میچز میں اسے 350 سے زائد رنز پڑگئے. تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 359 رنز کا بڑا ہدف دیا تو جیت کی امید جاگی مگر انگلش بیٹسمینوں کے سامنے پاکستان ٹیم مکمل طور پر بکھری ہوئی نظر آئی. انگلش اوپنرز نے پہلی وکٹ پر ہی 159 رنز بناڈالے اور اس کے بعد پاکستان ٹیم اس دباؤ سے نہ نکل سکی.
انگلینڈ نے ہدف 45 ویں اوور میں صرف چار وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی. دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو 373 رنز پڑے تھے اور قومی باولرز صرف تین وکٹیں ہی حاصل کرسکے تھے
#Pakistan