Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اب تک دونوں میچز میں شکست ضرور ہوئی مگر ورلڈکپ سے پہلے بلاشبہ بیٹنگ میں بہتری ضرور نظر آرہی ہے. پاکستان نے دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچ میں 7.19 رنز فی اوور کی اوسط سے 719 رنز اسکور کیے ہیں جو بلاشبہ بہتری کی جانب اچھی پیشقدمی ہے. پاکستان نے صرف دوسری مرتبہ مسلسل دو ایک روزہ میچز میں 350 سے زائد رنز اسکور کیے. اس سے پہلے پاکستان نے گزشتہ سال جولائی میں زمبابوے کے خلاف مسلسل دو میچز میں 350 سے زائد رنز اسکور کیے تھے.
ورلڈکپ سے پہلے بیٹنگ میں بہتری خوش آئند ضرور ہے لیکن اگر پاکستان کی باولنگ میں بھی بہتری آئی تو گرین شرٹس ورلڈکپ کی ایک خطرناک ترین ٹیم بن کر ابھر سکتی ہے
#Pakistan#England