انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست ضرور ہوئی مگر کپتان سرفراز احمد نے انفرادی سنگ میل عبور کرلیا. سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرنے آئے تو انھیں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 17 رنز درکار تھے. سرفراز احمد 27 رنز بناکر آوٹ ہوئے اور پاکستان کی جانب سے 2 ہزار رنز بنانے والے تیسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے. سرفراز احمد نے اپنے 104 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا. سرفراز احمد سے پہلے معین خان اور کامران اکمل پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں. گرین شرٹس کی طرف سے معین خان 3266 رنز بناکر پہلے اور کامران اکمل 3236 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں.