Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دھونی کو کرکٹ میں مسٹر کول اور کرکٹ کا بہترین دماغ رکھنے والے کپتانوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر غلطیاں ایم ایس دھونی سے بھی بہت ہوئیں یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ ایک بھارتی کھلاڑی ہی کہہ رہا ہے۔ بھارتی اسپینر کلدیپ یادو کی جانب سے حیران کن بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے ایم ایس دھونی کی ٹپس کو ہی غلط قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں کلدیپ یادو نے کہا کہ دھونی اچھی ٹپس دیتے ضرور ہیں مگر کئی مرتبہ ان کی ٹپس غلط بھی ثابت ہوتی ہیں مگر ہم غلط ثابت ہونے کے باوجود بھی دھونی کو کچھ بول نہیں سکتے ۔۔ کلدیپ یادو نے کہا کہ ایم ایس دھونی میچ یا باولنگ کرتے ہوئے زیادہ نہیں بولتے بلکہ اوورز کے بیچ وقفے میں بتاتے ہیں۔
#India