Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کھیلنا شاید محمد عامر کی قسمت میں ہی شامل نہیں۔ دو ہزار گیارہ اور دو ہزار پندرہ کا ورلڈکپ مس کرنے والے محمد عامر پر اب 2019 ورلڈکپ کے لیے بھی خطرات منڈلانے لگے۔ محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیا گیا تھا اور ان کی ورلڈکپ میں شمولیت اسی سیریز میں پرفارمنس سے مشروط تھی مگر پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا۔ دوسرا ون ڈے محمد عامر نہ کھیل سکے۔ اور اب وہ چکن پاکس کی وجہ تیسرا ون ڈے بھی نہ کھیل سکے اور انھیں ٹیم سے ریلیز کیا جاچکا ہے۔۔ سلیکشن کمیٹی نے اب محمد عامر کے حوالے سے سخت فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھیلے بغیر محمد عامر کو ورلڈکپ میں موقع دینے کی مخالف ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عامر کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا ہوتا ہے یا انھیں مزید انتظار کرنا پڑے گا
#Pakistan