Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے بعد مسلمانوں اور ان کی املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے مشرقی علاقے 'چلوا' میں درجنوں مشتعل افراد نے مساجد اور کاروباری مراکز پر پتھراؤ کیا جب کہ ایک شخص کو سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
اس کے بعد کئی کرکٹرز کی جانب سے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی گئی۔ کمار سنگارا نے کہا کہ روکیں، سانس لیں، سوچیں اور اپنی آنکھیں کھولیں اگر ہم تشدد میں پڑجائیں گے تو ہم اپنا پیارا ملک کھودیں گے۔ سنگاکارا نے کہا کہ عوام اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے ساتھ دوسروں کی بھی حفاظت کریں۔ مہیلا جے وردنے نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے ہمیں لوگوں کی جانوں سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
#Sri Lanka