Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے پہلے خوشخبری مل گئی۔ شاداب خان کو ورلڈکپ میں کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔۔ وہ چند دنوں بعد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق شاداب خان مکمل فٹ ہیں اور وہ انگلینڈ جاکر بھی ایک مرتبہ ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں گے۔ شاداب خان ورلڈکپ کے پندرہ رکنی حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کو ون ڈے سیریز کے بعد واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس موقع پر شاداب خان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوچکا ہوں اور جلد ہی انگلینڈ میں قومی ٹیم جوائن کروں گا. شاداب خان نے مزید کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ،. اپنی فیملی، اپنے دوستوں اور اپنے فینز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مجھے سپورٹ کیا. آخر میں اپنے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی. راشد خان نے بھی شاداب خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی.
#Pakistan