سابق کپتان وسیم اکرم نے شاداب خان کی صحت یابی کو ٹیم کے لیے خوش آئند اور محمد عامر کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت کو ضروری قرار دے دیا. کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ شاداب کی واپسی اچھی نیوز ہے اس سے ٹیم کی باولنگ لائن متوازن ہوگی. محمد عامر پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ عامر تجربہ کار بولر ہے اس لیے عامر کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا. انھوں نے کہا کہ عامر کو وکٹیں نہیں مل رہی لیکن اس کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ہونا چاہیے. وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ 92 ورلڈ کپ کی طرح ہے. ہر ٹیم کو دوسری ٹیم سے کھیلنا ہوگا اور اس سے تمام ٹیموں کو یکساں موقع ملے گا. وسیم اکرم نے شائقین اور کرکٹرز سے اپیل کی کہ قومی ٹیم ہارے یا جیتے ہمیں انھیں سپورٹ کرنا چاہیے