Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

امام الحق نے ایک بار پھر اپنی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کردیئے مگر بدقسمتی سے ان کی ریکارڈ ساز اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی. انگلینڈ میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نے فخر زمان اور بابر اعظم کے آوٹ ہونے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 151 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی. یہ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی. اس کے ساتھ ہی امام الحق نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا وہ ایک روزہ میچوں میں کم اننگز میں تیز ترین چھ سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں. امام الحق نے صرف ستائیس اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا. امام الحق سے پہلے سری لنکا کے اپل تھرانگا نے 29 اننگز میں چھ سنچریاں اسکور کی تھیں.
#Pakistan