Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان اوین مورگن نے پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا، اوین مورگن انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹر بن گئے، اوین مورگن انگلینڈ کی جانب سے 198 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، مورگن سے قبل انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے پول کولنگووڈ نے کھیلے ہوئے تھے
جس کی تعداد 197 تھی، واضح رہے اوین مورگن اب تک 221 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں مگر 23 میچوں میں انہوں نے آئرلینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد 2009 میں انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا اور اب تک 198 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں جہاں انہوں نے 6157 رنز اسکور کیے ہیں، اوین مورگن انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں
#England