Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بیٹسمین فواد عالم نے ورلڈکپ 2019 میں ہائی اسکورنگ میچز کی پیشگوئی کردی. کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھا اسکور کرسکتی ہے کیوں کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بہت مضبوط ہے، ٹیسٹ بیٹسمین کہتے ہیں پاکستان کی بیٹنگ تو موثر نظر آرہی ہے مگر ٹیم بہتر انداز میں میچ کو فنش نہیں کر پا رہی جس پر ٹیم کے کوچز کو کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سرفراز اچھے کپتان ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی، فواد عالم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر انہیں مایوسی نہیں جو بھی پلیئرز منتخب ہوئے ہیں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کی دعائیں اس ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم پہلے سے انگلینڈ میں موجود ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئی ہے جس کا ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا
#Pakistan