Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان نے ورلڈ کپ کے لیئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان تو کیا ہوا ہے لیکن اس اسکواڈ میں ردو بدل کا امکان ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو چکن پاکس ہونے کی وجہ سے ان کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کا کیس کمزور ہو گیا ہے اور منجمنٹ فاسٹ باولر محمد حسنین کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کے حق میں ہے، فہیم اشرف اور جنید خان کی کارکردگی کو بھی اگلے میچوں میں خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا، شاداب خان کے بارے میں اطلاعات یہی ہیں کہ وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ یاسر شاہ جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے، آصف علی نے دوسرے ایک روزہ میچ کی اننگز سے منجمنٹ کا خاصا متاثر کیا تھا اور انہوں نے تیسری میچ میں بھی نصف سینچری اسکور کردی، منجمنٹ آصف علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتی ہے اس کے لیئے عابد علی کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے، یہ تمام فیصلے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد مکی آرتھر، انضمام الحق اور سرفراز احمد کی مشاورت سے ہونگے اور سیریز کے فوری بعد ورلڈکپ کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائیگا
#Pakistan