Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اختیارات کم کریں گے اور مینجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ بنا کر یہ اختیارات ان کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کو آئینی ترمیم درکار تھی جو کوئٹہ میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس کے دوران ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکی تھی۔
پی سی بی نے اب بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے کے بجائے ایک سرکولیشن ریزولوشن کے ذریعے ان فیصلوں کی منظوری حاصل کر لی ہے جس میں مینجنگ ڈائریکٹر کو منتقل ہونے والے اختیارات بھی شامل ہیں۔
مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچز اور چیف سلیکٹر منتخب کرنے کے اختیارات مل گئے ہیں۔ 2014 میں بی او جی نے یہ تمام اختیارات اس وقت کے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو منتقل کیے تھے۔
#Pakistan