Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمد عباس ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ میں لیسٹرشائر کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ رواں سیزن کا اپنا پہلا میچ مڈل سیکس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ محمد عباس نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 اوورز میں 72 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
محمد عباس باؤلنگ کے لیے میدان میں اترے تو انھوں نے پہلی گیند پر ہی وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ باؤلر کاؤنٹی کرکٹ کے گزشتہ سیزن میں بھی لیسٹرشائر کی ٹیم حصہ تھے۔ کاؤنٹی کرکٹ کے پچھلے سیزن میں انھوں نے لیسٹرشائر کی جانب سے دس میچز کھیلتے ہوئے 50 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ اپنی ٹیم کے دوسرے کامیاب باؤلر تھے۔
#Middlesex#Leicestershire