انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں پاکستان کے فاسٹ باؤلرز مشکلات کا شکار ہے جبکہ اسپن باؤلنگ میں بھی کوئی اسپشلسٹ باؤلر موجود نہیں ہے۔ ایسے میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے صحتیاب ہونے کی خبر پاکستان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
شاداب خان کے صحتیاب ہونے پر پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ شاداب خان نے ٹویٹر پر اپنی صحتیابی کی خوشخبری سنائی تو فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں۔ شاداب خان نے جواب دیا کہ "بس آیا"۔
شاداب خان اور حسن علی کی دوستی سے ہر کوئی واقف ہے۔ گزشتہ لمبے عرصے سے دونوں کھلاڑی پاکستان کی ٹیم کا اہم حصہ بن چکے ہیں اور شائقین بھی ہر میچ میں ان سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔