بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیدھر جادھو کی ورلڈکپ میں شرکت خطرات سے دوچار ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیدھر جادھو کی فٹنس پر نظر رکھی ہوئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم میں ان کی شمولیت کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ کیدھر جادھو انڈین پریمیر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق ہماری ٹیم کے فزیو کیدھر جادھو کی فٹنس کا ہر روز جائزہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ورلڈکپ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے لیکن ان کو ٹیم میں برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر کیدھر جادھو میگا ایونٹ سے قبل فٹ نہ ہو سکے تو بھارتی سلیکٹرز اکشر پٹیل اور امباتی رائیڈو میں سے کسی ایک کو ٹیم میں منتخب کریں گے جبکہ ریشب پانٹ کو ایک مرتبہ پھر نظرانداز کیے جانے کا امکان ہے۔