Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
پریٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستانی باؤلرز نے حریف ٹیم کو 119 رنز تک محدود کر دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کھلو ٹرائن نے 43 رنز اسکور کیے۔
ثناء میر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے تین جبکہ ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ندا ڈار اور بسمعہ معروف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
ندا ڈار آل راؤنڈ پرفارمنس پر ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔
#Pakistan Women in South Africa 2019#Pakistan Women#South Africa Women