Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے بعد نیا بیٹنگ کوچ مل گیا۔ سابق بیٹسمین پیٹر فلٹن ورلڈکپ کے بعد کریگ مکملن کی جگہ لیں گے۔ کریگ مکملن نیوزی لینڈ ٹیم کے پانچ سال سے بیٹنگ کوچ ہیں اور اس دوران نیوزی لینڈ کی نہ صرف بیٹنگ میں بہتری آئی بلکہ کیویز کو اچھے نئے بیٹسمین بھی ملے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پیٹر فلٹن کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے سسٹم میں اچھی طرح فٹ ہو جائیں گے۔
پیٹر فلٹن نیوزی لینڈ کی انڈر-19 ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ 40 سالہ پیٹر فلٹن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 23 ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
#New Zealand