Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

زمبابوے کے بیٹسمین برینڈن ٹیلر کی اہلیہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔ اپنے ٹویٹس میں برینڈن ٹیلر نے اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی کہانی سنا دی۔ برینڈن ٹیلر نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ میں اپنے گھر کے داخلے کی جگہ میں اہلیہ کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک مجھے ان کی چیخ وپکار کی آوازیں سنائی دی��۔
انھوں نے بتایا کہ اہلیہ کو چار مسلح افراد لوٹ رہے تھے اور جب وہ گھر سے باہر نکلے تو ڈاکو بھاگ گئے۔ برینڈن ٹیلر نے کہا کہ خوش قسمتی یہ ہے کہ اہلیہ صرف اپنے ہینڈ بیگ سے محروم ہوئیں ورنہ بہت کچھ غلط بھی ہو سکتا تھا۔
زمبابوے کے سابق کپتان نے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور گھر میں جاتے وقت ہوشیار رہیں کیونکہ اس لوڈشیڈنگ میں ہم ڈاکوؤں کا آسان ہدف ہیں۔
#Zimbabwe