Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ میں وکٹیں اڑانے کے لیے پرجوش ہیں۔ شاداب خان نے کاہ کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں، ابتدائی مرحلے میں ہی بیماری کا وائرس پکڑ لیا گیا، علاج کے لیے انگلینڈ بھیجنے پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں۔ انھوں نے عام دندان ساز سے علاج کروانے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ میں کھیل چکے ہیں، ورلڈکپ کے لیے بھی پرجوش ہیں، پی سی بی ڈاکٹرز نے ابتدائی مرحلے میں وائرس پکڑ کر انگلینڈ بھیجا جس سے بیماری زیادہ سنگین نہیں ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں مڈل اوورز میں وکٹیں لینے کی ضرورت ہے، مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ہی اینڈ میں باؤلرز زیادہ رنز دے رہے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ بیماری کے دوران ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور دوست احباب نے بہت سپورٹ کیا جس سے بہت حوصلہ ملا۔