Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں امام الحق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے 131 گیندوں پر ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 151 رنز کی اننگز اسکور کیے تھے۔
اس اسکور کی بدولت وہ انگلینڈ میں ہونے والے ون ڈے میچوں میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کے نام تھا جنہوں نے 1983 میں انگلینڈ کی سرزمین پر زمبابوے کے خلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اس وقت کپل دیو کی عمر 24 سال تھی جبکہ امام الحق نے 23 سال کی عمر میں انگلش سرزمین پر 151 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر یہ عزاز اپنے نام کیا۔ ساتھ ہی امام الحق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے۔
#Pakistan in England 2019#Pakistan#England