Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق انگلش فاسٹ باؤلر اسٹیو ہارمیسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی باؤلرز سے جو امید تھی انھوں نے اس طرح کی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اسٹیو ہارمیسن کا کہنا تھا کہ دورہ کے آغاز سے قبل اس بات پر بہت تبصرہ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان کے مضبوط باؤلنگ اٹیک اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا سخت مقابلہ ہو گا مگر اب تک پاکستان کی باؤلنگ انگلینڈ کیخلاف بےبس نظر آ رہی ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی باؤلنگ میں کوئی حکمت عملی ہی دکھائی نہیں دی، جونی بیئرسٹو کیخلاف جس قسم کی باؤلنگ کی گئی وہ انتہائی غیرمعیاری تھی جبکہ باؤلرز نے مسلسل خراب باؤلنگ کے باوجود لائن اور لینتھ ٹھیک نہیں کی۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے 358 رنز کا ہدف دیا تھا مگر باؤلرز اتنے بڑے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔
#Pakistan in England 2019#Pakistan#England