سابق بھارتی کپتان سوروو گنگولی نے انگلینڈ ایںڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے فیورٹ ہونے کی وجہ بتا دی۔ سوروو گنگولی کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ میں پاکستان کا ریکارڈ دیکھا جائے تو بہت بہترین ہے۔ انھوں نے کہا کہ دو سال قبل پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ میں جیتی جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل بھی 2009 میں انگلینڈ کی سرزمین پر ہی جیتا تھا۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم ہمیشہ اچھا پرفارم کرتی ہے۔ پاک-بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہو گا مگر بھارت کی ٹیم پاکستان سے زیادہ متوازن نظر آ رہی۔ سوروو گنگولی نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی، شیکھر دھون اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کو شکست دینا پاکستان کیلئے آسان نہیں ہو گا۔ ورلڈکپ میں پاک-بھارت میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔