Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ورلڈکپ سے نظر انداز کیے جانے پر پھٹ پڑے۔ جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ نہ بننے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کمر کی تکلیف کی وجہ سے چار ماہ کرکٹ سے دور رہے۔ میگا ایونٹ کے لیے جوش ہیزل ووڈ کی میچ پریکٹس نہ ہونے کی وجہ سے سلیکٹرز انھیں زیرغور نہیں لائے۔
اس پر پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ انھیں اس فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی ہے، میگا ایونٹ ہر چار برس کے بعد ہوتا ہے، اس کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، یہ کوئی عام ون ڈے سیریز نہیں بلکہ ورلڈکپ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے ورلڈکپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹی وی پر ورلڈکپ دیکھنے کا افسوس ہو گا لیکن مجھے اب بھی امید ہے کہ سلیکٹرز ضرور مجھے زیرغور لائیں گے۔