Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ریشب پانٹ کی جگہ دنیش کارتھک کو منتخب کرنے پر وضاحت پیش کر دی۔ ویرات کوہلی نے دنیش کارتھک کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انھوں نے کئی مرتبہ مشکل صورتحال میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے خود کو منوایا ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر خدانخواستہ مہندر سنگھ دھونی کسی وجہ سے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن پاتے تو دنیش کارتھک ان کی کمی بخوبی پوری کر سکتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ دنیش کارتھک کو ورلڈکپ ٹیم میں منتخب کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے جبکہ ریشب پانٹ نے ابھی اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ریشب پانٹ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور یقیناً مستقبل میں وہ بھارتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔