انڈین پریمیر لیگ میں ویرات کوہلی کی کپتانی کو ہمیشہ ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی ان کی کپتانی کچھ خاص نہیں رہی تو بھارتی شائقین کرکٹ نے ورلڈکپ کے حوالے سے تشویش ظاہر کر دی۔ اس حوالے سے سوروو گنگولی کا کہنا ہے کہ فرنچائز کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کپتانی کرنا الگ الگ بات ہے۔ انھوں نے بھارتی شائقین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی آئی پی ایل کی کپتانی کا موازنہ انٹرنیشنل کرکٹ سے مت کیا جائے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی کپتانی کا ریکارڈ اچھا ہے۔ سوروو گنگولی نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم متوازن نظر آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اختتارمی اوورز میں بیٹنگ کرنے والے ہاردک پانڈیا کا کردار بہت اہم ہو گا۔