Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیل کر کم عمرترین بلےباز کا اعزاز پانے والے امام الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم جیت جاتی تو زیادہ اچھا ہوتا، اب اس اننگز کی کوئی اہمیت نہیں رہی لیکن اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بطور اوپنر کوچ اور کپتان نے جو میرا کردار طے کیا ہے اس میں وکٹ پر قیام کرنے کے ساتھ اسکور بورڈ کو بھی متحرک رکھنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فخر زمان چونکہ زیادہ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہیں تو اس صورتحال میں میری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایک اینڈ سنبھالے رکھوں اور انھیں زیادہ کھیلنے کا موقع فراہم کروں۔ امام الحق نے مزید کہا کہ ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد بس یہی سوچا تھا کہ 50 اوورز تک کھڑے ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک روزہ کرکٹ میں لمبا اسکور بنانے کے لیے پہلے تین بلےبازوں میں سے کسی ایک کا آخر تک وکٹ پر ٹھہرنا بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے لیے ہدف اتنا آسان نہیں تھا لیکن کیچز ڈراپ کرنے کی وجہ سے انھیں اسکور بنانے میں آسانی ہوئی۔
#Pakistan in England 2019#Pakistan#England