Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نظر آ رہے ہیں۔ اوئن مورگن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے اس طرح کی پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 359 رنز کا ہدف عبور کیا۔
انگلش کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دے رہے ہیں، اتنا بڑے ہدف حاصل کرنا یا 350 سے زائد رنز بنانا آسان کام نہیں مگر ہم نے باآسانی ایسا کیا۔ انھوں نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی چیک کیے ہیں ان کی پرفارمنس اب تک شاندار ہے۔
اوئن مورگن نے مزید کہا کہ اگلے دو میچز میں مارک ووڈ اور جو ڈینلی کو بھی بھرپور موقع دیں گے تاکہ ان کی تیاریوں کا بھی پتہ چل سکے۔ چوتھے ون ڈے میچ کے لیے انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
#Pakistan in England 2019#Pakistan#England