Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے بنگلہ دیش کو بھی انجری مسائل نے گھیر لیا ہے۔ آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے پہلے باؤلنگ آل راؤنڈر محمد سیف الدین کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔
بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر منہاج عابدین کا کہنا کہ سیف الدین کی کمر کی تکلیف بڑھ رہی ہے اس لیے انھیں تین ملکی سیریز میں اب نہیں کھلایا جائے گا تاکہ وہ ورلڈکپ کے لیے فٹ ہو سکیں۔
سیف الدین اگر انجری سے صحتیاب نہ ہوئے تو تسکین احمد کو ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے جو ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ اگر تسکین احمد مکمل طور پر فٹ ہیں تو انھیں اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔