Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے اوپننگ بیٹسمین عابد علی کو ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں ایک جارح مزاج بیٹسمین کی کمی محسوس کی جا رہی ہے اور آصف علی نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو نصف سنچریاں اسکور کر کے ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کر لیا ہے کہ وہ پاکستان کی بیٹنگ کی اس کمی ہو پورا کر سکتے ہیں۔
آصف علی کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کسی ایک بیٹسمین کو ٹیم سے ڈراپ کرنا پڑے گا اور ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ کھلاڑی عابد علی ہوں گے۔ رمیز راجہ نے عابد علی کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف موقع دیے بغیر انھیں ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا ناانصافی ہو گی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ انھیں اسٹار بنانے کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ یہاں کی پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں۔