Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی بیٹسمین ورندر سہواگ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2008 میں ہم آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، اسٹیڈیم میں بہت کم لوگ موجود تھے، گیند میرے بلے سے لگی اور وکٹ کیپر نے کیچ پکڑ لیا، آسٹریلیا نے بہت زور دور اپیل کی لیکن امپائر اسد رؤف نے آؤٹ دینے سے انکار کر دیا۔
ورندر سہواگ نے بتایا کہ اس وقت رکی پونٹنگ میرے پاس آئے اور مجھے پوچھا کہ کیا یہ گیند تمہارے بلے سے لگی تھی؟ تو میں نے جواب دیا کہ ہاں، اس کے بعد پونٹنگ نے اسد رؤف کو بتایا کہ بیٹسمین مان رہا ہے کہ گیند اس کے بلے سے لگی ہے اور اسد رؤف نے جب میرے سے پوچھا تو میں نے انکار کر دیا۔
سابق بھارتی بیٹسمین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اسد رؤف کو اس سے ایک روز قبل رات کا کھانا کھلایا تھا، میں نے یہ اس لیے کیا تھا کہ تا کہ اگر کوئی مشکل فیصلہ ہو تو وہ میرے حق میں ہو جائے اور اگلے روز ہی ایسا ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اکثر امپائرز کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔