Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے ورلڈکپ کے لیے سرفراز احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جاوید میانداد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ورلڈکپ میں سرفراز احمد بطور کپتان اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی والی پرفارمنس دکھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اگر ٹیم میں کوئی اور اچھا لیڈر ہوتا تو اس کو اب تک یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہوتی۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے باوجود جاوید میانداد کا ماننا ہے کہ اس ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ تمام حریف ٹیموں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے، اگر پاکستان ایک مرتبہ جیت کی راہ پر آ گیا تو پھر اسے روکنا مشکل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ اور 2017 چمپئنز ٹرافی کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں۔