میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد کرکٹر شاداب خان قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔ شاداب خان اسلام آباد سے انگلینڈ روانہ ہوئِے۔ انھیں وائرس سے نجات ملنے پر دوبارہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 21 سالہ اسپنر انگلینڈ پہنچنے کے بعد ڈاکٹر پیٹرک کنیڈی کو تفصیلی چیک اپ کروائیں گے۔
روانگی کے موقع پر شاداب خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مداحوں کی دعاؤں سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ شاداب خان 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
24 اور 26 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ورلڈکپ کے وارم اپ میچوں میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہو گی۔